Tuesday, January 31, 2006

جرنیلوں کوسبق سکھائینگے: نواز


پاکستان کے جلاوطن سابق وزیرِاعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ وہ اتوار کی رات سعودی عرب سے لندن پہنچنے پر اپنے استقبال کے لیے جمع ہونے والوں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کو اس حالت میں بحال کیا جائے گا جس طرح وہ 12 اکتوبر 1999 کو تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایل ایف او اور سترہویں ترمیم ناجائز ہیں اور فوجی حکومت کی وجہ سے پاکستان دنیا میں ایک بےتوقیر ملک بن کر رہ گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے جنرل مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’جنرل مشرف اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے امریکہ کی ہر بات کو مانتے جا رہے ہیں‘۔

0 Comments:

Post a Comment

<< Home