’حادثہ نہیں تخریب کاری تھی‘
پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے اسحاق خاکوانی نے بی بی سی کو بتایا کہ جائے حادثہ پر ایسے اوزار ملے ہیں جن سے ریلوے ٹریک کی ایک لائن کو کھولا گیا تھا تاکہ ٹرین حادثے کا شکار ہو جائے۔
ان کے مطابق یہ مبینہ تخریب کاری اس طرح کی گئی تھی تاکہ ٹرین دریا میں گر جائے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ٹرین دریا میں نہیں گری بلکہ گھسٹتی ہوئی نیچے گئی اور بڑے پیمانے پر ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔
0 Comments:
Post a Comment
<< Home