Friday, January 27, 2006

ٹولنگٹن مارکیٹ کی نئی زندگی


ٹولنگٹن مارکیٹ کی عمارت بحالی کے بعد (2006 )

دنیا بھر کے شہروں میں قدیم عمارتوں کو مسمار کر کے وہاں تجارتی اہمیت کی بلند و بالا بلڈنگیں تعمیر کرنے کا کاروباری جنون موجود ہے لیکن تہذیب یافتہ معاشروں میں اس رجحان کے خلاف احتجاج بھی اُسی زور شور سے ہوتا ہے اوربعض اوقات ثقافتی تحفظ کے حامی لوگوں کا گروہ اتنا مضبوط ثابت ہوتا ہے کہ قبضہ گروپ کی غنڈہ گردی اور ’پلازہ سازوں‘ کا جوشِ تجارت ان کے سامنےماند پڑ جاتا ہے۔

0 Comments:

Post a Comment

<< Home