Sunday, October 15, 2006

پھول اور دعائیں



گزشتہ سال کے ہلاکت خیز زلزلے کی پہلی برسی کے موقع پر متاثرہ علاقوں میں اپنے عزیزوں کی قبروں پر دعا کرنے والوں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ مظفرآباد کے ایک قبرستان میں دعا کرتی ہوئی یہ بچی بھی انہیں میں سے ایک ہے۔ آٹھ اکتوبر کو صدر جنرل مشرف اور وزیراعظم کی مظفرآباد میں آمد کی وجہ سے مقامی لوگوں کو خاصی دقت اٹھانا پڑی اور کئی لوگوں نے بی بی سی کے نام نگار کو بتایا کہ انہیں اس بات کا بہت دکھ ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اپنے عزیزوں کی قبروں پر جانے سے بھی روکے رکھا۔

0 Comments:

Post a Comment

<< Home