نواب کی حکمرانی
نواب کی حکمرانی تھی جو دراصل ایک چھوٹی سی سلطنت کا بادشاہ تھا۔
ایک سول سرونٹ نے نواب بگٹی سے کہا تھا’میرے پاس اچھی خبر ہے۔ حکومت نے آپ کے علاقے میں سکول کھولنے کے لیئے فنڈز مختص کیئےہیں‘۔
نواب نے جواب دینے میں دیر نہیں لگائی ’میں سکول نہیں کھولنا چاہتا۔ کل آنا میں بتاؤں گا کہ میں ایسا کیوں چاہتا ہوں‘۔
اگلے روز نواب نے اپنے مہمان کو ایک بندوق دی۔ ’ہم بطخ کے شکار پر جارہے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد نواب بطخوں کا شکار مکمل کرچکے تھے۔ یہ بطخیں برف کی طرح سرد پانی کے حوض میں چھوڑ دی گئیں۔ پھر انہوں نے سیٹی بجائی۔
یہ ایک حکم تھا۔ جو لوگ شکار پر ان کے ساتھ تھے وہ برفیلے پانی میں کود گئے اور بطخیں جمع کرنے لگے۔ پھر گیلے شلوار قمیض کے ساتھ وہ بطخیں نواب کے معائنے کے لیئے لانے لگے۔
نواب اپنے مہمان کی طرف مڑے۔ ’مجھے تمھیں مایوس کرنے کا افسوس ہے۔ لیکن کیا تمھارے خیال میں اگر یہ لوگ سکول گئے ہوتے تو یوں میرے حکم کی تعمیل کرتے۔ سکول کا خیال دل سے نکال دو‘۔
0 Comments:
Post a Comment
<< Home