Sunday, September 24, 2006

بش مشرف ملاقات



امریکی صدر بش اور پاکستان کے صدر جنرل مشرف نے 22 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جہاں تک انہیں یاد ہے امریکہ نے 11 ستمبر کے واقعے کے بعد پاکستان پر حملے کی دھمکی کی تردید کی اور کہا کہ پاکستان پر حملہ کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی تھی۔ اس سے قبل صدر مشرف نے ایک امریکی ٹی وی چینل کو بتایا تھا کہ امریکی دھمکی تب کے نائب سیکریٹری خارجہ رچرڈ آرمیٹیج نے ان کے انٹیلیجنس ڈائریکٹر کے توسط سے ان تک پنہچائی تھی۔ اس کے علاوہ بھی چند معاملات پر دونوں سربراہان کے بیانات میں اختلافات سامنے آئے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

0 Comments:

Post a Comment

<< Home