صد سالہ تقریبات اور قرارداد
پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی کی سو سالہ تقریبات منانے کے لیے لاہور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا۔ اس جلسہ میں قرارداد منظور کی گئی کہ صدر جنرل پرویز مشرف فوجی وردی سمیت صدر رہیں۔ یہ قرارداد پنجاب کے وزیراعلی پرویز الہی نے پیش کی اور مجمع سے کہا کہ ہاتھ اٹھا کر اسے منظور کرے۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف کی وجہ سے ملک نے ترقی کی ہے اور اسے دنیامیں اہم مقام ملا ہے اسلیے وہ اپنی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے فوجی وردی سمیت صدر رہیں۔
0 Comments:
Post a Comment
<< Home