امرتسر ننکانہ صاحب بس
ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جمعہ کے روز امرتسر ننکانہ صاحب کے درمیان بس سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرنے ہوئے انہوں نے کہا کہ بس کے آغاز کے موقع پر وہ امرتسر میں ہونے پر بہت خوش ہیں اور یہ پنجاب کے لیے ایک اور یادگار دن ہے۔
پاکستان کے پنجاب میں ننکانہ صاحب اور بھارت کے پنجاب میں امرتسر کے درمیان صرف ایک سو تیس کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ مذہبی اعتبار سے سکھ برادری کے لیےان دونوں شہروں کی بڑی اہمیت ہے اور بڑی تعداد میں سکھ برادری ننکانہ صاحب کی زیارت کے لیے جاتی ہے لیکن نقل و حمل کا کوئی مستقل بندوبست نہ ہونے کے سبب مسافروں کو کافی دشواریاں اٹھانی پڑتی تھیں۔
0 Comments:
Post a Comment
<< Home